ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں پھر خودکشی کی واردات؛ عوام میں تشویش

بھٹکل میں پھر خودکشی کی واردات؛ عوام میں تشویش

Thu, 17 Feb 2022 23:37:13    S.O. News Service

بھٹکل 17 فروری (ایس او نیوز) بھٹکل میں گذشتہ دو ماہ میں خودکشی کے معاملات میں کچھ زیادہ ہی اضافہ دیکھا گیا ہے، اس درمیان آج جمعرات کو پھر ایک نوجوان کی خودکشی کی واردات سامنے آئی ہے جس پر بھٹکل کے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے۔

بھٹکل کے بینگرے میں  گائے کے شیڈ میں آج صبح ایک نوجوان کی نعش چھت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی، ذرائع نے بتایا کہ نوجوان نے نائلون کی رسی کی مدد سے خودکشی کی ہے جس کی شناخت بینگرے کے ہی رہائشی دیانند ماستی گونڈا (27) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ غیر شادی شدہ دیانند اُڈپی کے نندی کور ریلوے اسٹیشن میں ملازمت کرتا تھا اور حال ہی میں اپنے گھر بینگرے لوٹا تھا۔

خودکشی کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے البتہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ شراب زیادہ پیتا تھا۔

مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس چھان بین کررہی ہے۔


Share: